15/07/2026
پاکستان بھر کی نرسنگ کمیونٹی کا مشترکہ مؤقف
ہم نرسز واضح کرنا چاہتے ہیں کہ یونیفارم کے رنگ کو مسئلہ بنا کر پیش کرنا ہماری اصل پریشانیوں سے توجہ ہٹانا ہے۔ ہم اس سوچ کو مسترد کرتے ہیں۔
ہمارا مطالبہ ہے کہ حکام وردی کے بجائے ہماری پیشہ ورانہ ترقی، معیاری تعلیم، جدید مہارتوں، محفوظ ماحول، سیکیورٹی اور بنیادی حقوق پر توجہ دیں۔
ہمارے تمام مطالبات تحقیق اور شواہد پر مبنی مشق (Evidence Based Practices) کی روشنی میں ہیں۔ عالمی کامیاب نظام صحت اسی بنیاد پر چلتے ہیں ذاتی پسند یا ظاہری علامات پر نہیں۔
پالیسی ساز نمائشی اقدامات کے بجائے تحقیق کے مطابق ہماری فلاح، تربیت اور بہتری کے لیے عملی قدم اٹھائیں۔
Syed Mustafa Kamal Health Department, KP Sajad Hussain Yna