21/06/2026
میں بطور صدر KSS سوات یونیورسٹی، KSS کے farewell پروگرام میں تشریف لانے والے تمام معزز مہمانانِ گرامی کا دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں۔ آپ کی شرکت نے اس تقریب کو مزید باوقار اور یادگار بنا دیا۔
خصوصی طور پر میں دو ایسی شخصیات کا ذکر کرنا چاہوں گا جن کی کاوشوں اور قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ آج سے 13 سال قبل ہزارہ یونیورسٹی میں KSS کی بنیاد رکھنے والے کوہستان کے بہادر سپوتوں میں میرسلام میر نلوٹھ اور رزاق راجہ صاحب بھی شامل تھے۔ ان کے بلند حوصلے، اخلاص اور مسلسل جدوجہد کی بدولت آج الحمدللہ KSS کی تنظیم پاکستان کی تقریباً ہر یونیورسٹی میں فعال ہے اور وہاں زیرِ تعلیم کوہستانی طلبہ کے مسائل کے حل کے لیے دن رات کوشاں ہے۔
ہم میرسلام میر نلوٹھ اور رزاق راجہ صاحب کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم آپ کے مشن اور منشور پر چلتے ہوئے، KSS کے آئین اور قواعد و ضوابط کی مکمل پاسداری کرتے ہوئے اپنے طلبہ کی خدمت جاری رکھیں گے، ان شاء اللہ۔
منجانب: صدر KSS سوات یونیورسٹی