Hub of Private Education-HOPE Takht Bhai

Hub of Private Education-HOPE Takht Bhai ہوپ پرائیویٹ سکولز خیبرپختونخوا کا نمائندہ تنظیم ہے۔

12/06/2026

اجلاسِ کابینہ ہب آف پرائیویٹ ایجوکیشن تحصیل تخت بھائی، مردان

آج ہب آف پرائیویٹ ایجوکیشن تحصیل تخت بھائی، مردان کی کابینہ کا اجلاس شام 5 بجے قاضی واشنگ صرف فیکٹری تخت بھائی میں جناب سر شاہ خالد صاحب کی میزبانی اور صدر ہب آف پرائیویٹ ایجوکیشن جناب سر اکبر خان صاحب کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس کا آغاز مولانا ابراہیم جان صاحب کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔اور اجلاس کے اختتام پر تمام شرکاء کی جانب سے جناب سر شاہ خالد صاحب کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا گیا، جنہوں نے اجلاس کے انعقاد کے لیے نہایت عمدہ انتظامات اور بہترین میزبانی کا اہتمام کیا۔ شرکاء نے ان کی مہمان نوازی اور تعاون کو سراہتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اجلاس میں جنرل سیکرٹری جناب سر انتخاب عالم صاحب نے باہمی مشاورت کے بعد درج ذیل فیصلوں اور ہدایات کا اعلان کیا:

1۔ عہدِ وفاداری
تمام اراکین سے عہد لیا گیا کہ وہ تنظیم کے ساتھ مکمل وفاداری نبھائیں گے اور اس کی بقا، ترقی اور فعالیت کے لیے ہر ممکن قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے۔ نیز ہب آف پرائیویٹ ایجوکیشن تحصیل تخت بھائی کے منتخب صدر اور جنرل سیکرٹری کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہتے ہوئے تنظیم کے استحکام اور کامیابی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

2۔ اجلاس میں بروقت حاضری
تمام اراکین آئندہ اجلاسوں میں بروقت شرکت کے پابند ہوں گے۔ بغیر عذر اور پیشگی اطلاع کے اجلاس سے غیر حاضری کی صورت میں جرمانہ ادا کرنا لازمی ہوگا۔

3۔ گروپ میں فعال شرکت
وہ حضرات جو نہ اجلاسوں میں شرکت کرتے ہیں، نہ گروپ میں اپنی حاضری یقینی بناتے ہیں اور نہ ہی ہب آف پرائیویٹ ایجوکیشن تحصیل تخت بھائی کے ساتھ فعال کردار ادا کرنا چاہتے ہیں، ان سے گزارش ہے کہ وہ ازخود گروپ چھوڑ دیں، بصورتِ دیگر انتظامیہ مناسب کارروائی کرتے ہوئے انہیں گروپ سے خارج کر دے گی۔

4۔ مشاورت اور تجاویز
تمام عہد بردار اور ممبران ایک خاندان کی حیثیت رکھتے ہیں۔ لہٰذا ہر رکن بلا جھجھک اپنی آراء، تجاویز اور مشورے پیش کر سکتا ہے۔ ان شاء اللہ تمام تجاویز پر غور و فکر کے بعد مناسب فیصلے کیے جائیں گے۔

5۔ تعلیمی بہتری کے لیے کمیٹیوں کا قیام
ان شاء اللہ جلد مختلف کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی جو مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ کرکے وہاں کے مؤثر تعلیمی نظام، کامیاب اصولوں اور مفید تجربات کا جائزہ لیں گی۔ بعد ازاں ان مشاہدات اور تجربات کو اجلاس میں پیش کیا جائے گا تاکہ تمام اداروں کے تعلیمی معیار کو مزید بہتر اور مؤثر بنایا جا سکے۔

بحکم:

انتخاب عالم
جنرل سیکرٹری
ہب آف پرائیویٹ ایجوکیشن تحصیل تخت بھائی، مردان

پرنسپل و آنر خیبر سکول سسٹم مزدور آباد، سر فرمان صاحب نے ہب آف پرائیویٹ ایجوکیشن  تخت بھائی کی کابینہ کی آمد پر پرتپاک ا...
10/06/2026

پرنسپل و آنر خیبر سکول سسٹم مزدور آباد، سر فرمان صاحب نے ہب آف پرائیویٹ ایجوکیشن تخت بھائی کی کابینہ کی آمد پر پرتپاک استقبال کیا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے کابینہ کے معزز اراکین کو یاد دہانی بھی کروائی کہ ان شاء اللہ بروز بدھ، 17 جون، صبح 9:00 بجے حلف برداری کی تقریب بمقام پریس کلب تخت بھائی منعقد ہوگی، جس میں بروقت شرکت کو یقینی بنایا جائے۔

تحصیل تخت بھائی کے پرائیویٹ سکول سیکٹر کے لیے امید کی ایک نئی کرن!​"ہم اپنے انتہائی قابلِ احترام رہنماؤں، محترم جناب سر ...
04/06/2026

تحصیل تخت بھائی کے پرائیویٹ سکول سیکٹر کے لیے امید کی ایک نئی کرن!
​"ہم اپنے انتہائی قابلِ احترام رہنماؤں، محترم جناب سر اکبر خان صاحب (صدر) اور محترم جناب انتخاب عالم صاحب (جنرل سیکرٹری) کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
​آپ دونوں کی مخلصانہ قیادت تحصیل تخت بھائی کے پرائیویٹ سکول سیکٹر کے لیے 'امید کی ایک روشن کرن' ہے۔ ہمیں کامل یقین ہے کہ آپ کی تدبر اور بے لوث خدمات کی بدولت ہمارے تعلیمی حلقوں میں بہت جلد اتفاق و اتحاد اور باہمی ہم آہنگی کی ایک مثالی اور خوشگوار فضا قائم ہوگی۔"
​منجانب: انتظامیہ ہب آف پرائیویٹ ایجوکیشن (HOPE) تحصیل تخت بھائی، مردان۔

پرائیویٹ سکول سیکٹر کے نڈر اور بے باک سفیر، محترم سر اکبر خان صاحب!​تعلیمی میدان میں ہر چیلنج کے سامنے سینہ تان کر کھڑے ...
04/06/2026

پرائیویٹ سکول سیکٹر کے نڈر اور بے باک سفیر، محترم سر اکبر خان صاحب!
​تعلیمی میدان میں ہر چیلنج کے سامنے سینہ تان کر کھڑے ہونے والے اور دن رات پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے حقوق کا دفاع کرنے والے بے لوث رہنما۔
​ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ، دور اندیش اور قابلِ فخر شخصیت، جن کی قیادت ہب آف پرائیویٹ ایجوکیشن کے لیے ایک نئی صبح کا آغاز ہے۔
​جنہوں نے پرائیویٹ اسکولز کے مسائل کو ہمیشہ اپنی پہلی ترجیح سمجھا اور تن من دھن سے اس شعبے کی ترقی کے لیے کام کیا۔
منجانب:
ممبران ہب آف پرائیویٹ ایجوکیشن تحصیل تخت بھائی، مردان

محترم انتخاب عالم صاحب اپنی صلاحیتوں، اعلیٰ تعلیمی شعور، جرات مندانہ قیادت اور بے باک کردار کی وجہ سے پرائیویٹ تعلیمی شع...
04/06/2026

محترم انتخاب عالم صاحب اپنی صلاحیتوں، اعلیٰ تعلیمی شعور، جرات مندانہ قیادت اور بے باک کردار کی وجہ سے پرائیویٹ تعلیمی شعبے میں ایک ممتاز مقام رکھتے ہیں۔
آپ ایک باصلاحیت، تعلیم یافتہ، نڈر اور دور اندیش شخصیت ہیں جنہوں نے ہمیشہ اساتذہ، طلبہ اور نجی تعلیمی اداروں کے حقوق کے لیے بھرپور آواز بلند کی ہے۔
آپ کی قائدانہ صلاحیتیں، مثبت سوچ، انتھک محنت اور تعلیمی میدان سے مخلصانہ وابستگی قابلِ تحسین ہے۔ آپ کی خدمات پرائیویٹ سکول سیکٹر کے لیے ایک قیمتی سرمایہ ہیں۔
ہمیں یقین ہے کہ بطور جنرل سیکرٹری آپ اپنی دانشمندانہ قیادت، بہترین انتظامی صلاحیتوں اور عملی اقدامات کے ذریعے ہب آف پرائیویٹ ایجوکیشن تحصیل تخت بھائی کو مزید ترقی، استحکام اور کامیابی کی راہ پر گامزن کریں گے۔
اللہ تعالیٰ آپ کو مزید عزت، کامیابی اور خدمتِ تعلیم کی توفیق عطا فرمائے۔
منجانب ممبران ہب آف پرائیویٹ ایجوکیشن تحصیل تخت بھائی

نوٹیفکیشنCabinet of Hope Takht Bhaiتاریخ: 4 جون 2026گذارش ہے کہ مورخہ 1 جون 2026 کو ہونے والے انتخابات کے بعد تنظیم کے ک...
04/06/2026

نوٹیفکیشن
Cabinet of Hope Takht Bhai
تاریخ: 4 جون 2026

گذارش ہے کہ مورخہ 1 جون 2026 کو ہونے والے انتخابات کے بعد تنظیم کے کام کو چلانے کے لیے مندرجہ ذیل عہدیداران کی نامزدگی صدر صاحب کے مشورے اور منظوری سے طے پائی ہے:

1. نائب صدر: قاضی شاہ خالد
2. جوائنٹ سیکرٹری: خلیل الرحمٰن
3. فنانس سیکرٹری: سحر گل صافی
4. پریس سیکرٹری: مفتی محمد اسماعیل
5. اسپورٹس سیکرٹری: اعجازالحق آفریدی، جنید خان
6. ایجوکیشن سیکرٹری: عباس گل صاحب
7. رابطہ سیکرٹری: قیوم صاحب
8. لیگل ایڈوائزر: مسلم خان صاحب

انتخاب عالم
جنرل سیکرٹری
Cabinet of Hope Takht Bhai

📋 اجلاس کی کارروائی ھوپ تنظیم:  تحصیل تخت بھائیتاریخ: 15 مئی 2026ء (بروز جمعہ)وقت: شام 5:00 بجےمقام: قاضی ایجوکیشن سسٹم ...
15/05/2026

📋 اجلاس کی کارروائی
ھوپ تنظیم: تحصیل تخت بھائی
تاریخ: 15 مئی 2026ء (بروز جمعہ)
وقت: شام 5:00 بجے
مقام: قاضی ایجوکیشن سسٹم فضل آباد

الحمدللہ، ھوپ تحصیل تخت بھائی کے زیرِ اہتمام معزز پرائیویٹ سکولوں کے پرنسپل صاحبان کا ایک اہم اجلاس نہایت خوش اسلوبی، باہمی اتفاق اور پُرامن ماحول میں منعقد ہوا۔ اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا، جبکہ اختتام دعا پر ہوا۔

📌 اجلاس میں زیرِ غور آنے والے اہم امور اور فیصلے

1️⃣ رینیول کے متعلق امور

رینیول کے معاملات کی ذمہ داری جناب سر سحر گل صاحب کے سپرد کی گئی۔ لہٰذا جن پرنسپل صاحبان کو رینیول کے حوالے سے کسی قسم کی رہنمائی یا تعاون درکار ہو، وہ براہِ راست سر سحر گل صاحب سے رابطہ کریں۔

2️⃣ جماعت نہم کے طلبہ کی بورڈ انرولمنٹ

جماعت نہم کے طلبہ کی بورڈ انرولمنٹ کے معاملات کی ذمہ داری جناب خلیل احمد صاحب اور جناب اکبر خان صاحب کے سپرد کی گئی۔ متعلقہ پرنسپل صاحبان کسی بھی دشواری کی صورت میں ان حضرات سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

3️⃣ موسمِ گرما کی تعطیلات

اس موضوع پر مشاورت کے بعد یہ طے پایا کہ اگر گرمی کی شدت غیر معمولی رہی تو ان شاء اللہ 16 جون سے 15 اگست تک موسمِ گرما کی تعطیلات ہوں گی۔ تاہم اگر موسم معتدل رہا تو تعطیلات کے بجائے تدریسی اوقات کار میں کمی کر دی جائے گی۔

4️⃣ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل

مختلف سکولوں کو درپیش مسائل کو تفصیل سے سنا گیا۔ تمام شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ باہمی تعاون، مشاورت اور اتحاد کے ذریعے ایک دوسرے کے مسائل کے حل میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔

5️⃣ اتفاق و اتحاد کے فروغ کے لیے مشاورت

یہ فیصلہ کیا گیا کہ تنظیم کے ذمہ داران مختلف پرائیویٹ سکولوں کا دورہ کریں گے، پرنسپل صاحبان کو اتحاد و اتفاق کی اہمیت سے آگاہ کریں گے اور انہیں ھوپ تنظیم میں شمولیت کی دعوت دیں گے تاکہ پرائیویٹ سیکٹر مزید مضبوط اور منظم ہو سکے۔

🗳️ نئی کابینہ کے انتخابات

صدر صاحب کے حکم پر نئی کابینہ کی تشکیل کے لیے انتخابات منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

- تاریخ: یکم جون 2026ء (بروز پیر)
- وقت: صبح 9:00 بجے
مقام: الحق پبلک سکول جلالہ
نو منتخب صدر کے انتخاب کے بعد اسی روز عید ملن پارٹی بھی منعقد ہوگی۔ اس موقع پر تمام پرائیویٹ سکولوں کے پرنسپل صاحبان کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔

👥 الیکشن کمیٹی

انتخابات درج ذیل حضرات کی نگرانی میں منعقد ہوں گے:

- اعجاز صاحب
- سحر گل صاحب
- انتخاب عالم صاحب
- مسلم خان (عرف شاجی)

👥 اجلاس میں شریک معزز حضرات
اجلاس میں درج ذیل معزز شخصیات نے شرکت فرمائی:
سر خلیل الرحمٰن صاحب (صدرھوپ تنظیم تحصیل تخت بھائی)
سر محمد اسماعیل صاحب (سابق صدر)
سر اکبر خان صاحب
سر سحر گل صاحب
سر باز گل صاحب
سر جنید صاحب
سر انتخاب عالم صاحب
سر اعجاز صاحب
سر سلمان صاحب
سر شاہ خالد صاحب
سر عبد القیوم صاحب
مولانا ابراہیم جان صاحب
مفتی محمد اسماعیل محمود عزیزی
دیگر معزز پرنسپل صاحبان

🍽️ اختتامی کلمات

اجلاس کا اختتام دعائیہ کلمات پر ہوا۔ بعد ازاں جناب سر شاہ خالد صاحب کی جانب سے پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جس پر تمام شرکاء نے ان کا تہِ دل سے شکریہ ادا کیا۔

منجانب:
انتظامیہ ھوپ تنظیم تحصیل تخت بھائی

29/04/2024

الحمدللہ

السلام علیکم ورحمتہ اللہ امید کرتا ہوں کہ تمام ساتھی خیریت سے ہوں گے آپ سب کو معلوم ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر اس وقت بے شمار ...
30/12/2023

السلام علیکم ورحمتہ اللہ
امید کرتا ہوں کہ تمام ساتھی خیریت سے ہوں گے آپ سب کو معلوم ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر اس وقت بے شمار مسائل میں گھرا ہوا ہے۔ ان مسائل کو حل کرنے کے لیے ھوپ ہمہ وقت مصروف عمل رہتا ہے گزشتہ پانچ سالوں میں PSRA کے ممبرز نہ ہوتے ہوئے بھی ہم نے پرائیویٹ سیکٹر کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ہر پلیٹ فارم پر اواز اٹھائی ہے۔ ہم نے سڑکوں پر احتجاج بھی کیے، ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں کیسز بھی کیے اور PSRA میں اپ لوگوں کے حقوق کے لیے لڑائیاں بھی لڑیں۔ اب جبکہ PSRA کے الیکشن ہونے جا رہے ہیں ہم نے چاروں ریجنز سے ھوپ کے امیدوار کھڑے کئے ہیں جو کہ سنٹرل ریجن سے محمد یوسف صاحب، ساؤتھ ریجن سے رب نواز بنگش صاحب، ہزارہ ریجن سے طاہر خان افریدی صاحب اور ملا کنڈ ریجن سے نثار احمد خان صاحب ہیں یہ چاروں امیدوار اعلی تعلیم یافتہ، ایماندار، وفادار، نڈر اور سیکٹر کے حقوق کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔
میں آپ تمام ساتھیوں سے درخواست کرتا ہوں کہ اس بار ھوپ کے امیدواروں کو آزما کر دیکھیں اور اپنا قیمتی ووٹ 2 جنوری کو ھوپ کے امیدواروں کو دے کر اس سیکٹر پر احسان کریں۔ انشاءاللہ ہم آپ کو کبھی بھی مایوس نہیں کریں گے شکریہ
عقیل رزاق صوبائی صدر ھوپ کے پی کے

22/12/2023

Address

Takht Bai

Telephone

+923002482922

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hub of Private Education-HOPE Takht Bhai posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share