11/12/2024
والی بال انٹر کالجیٹ چیمپئن شپ 2024-2025 کے مقابلہ جات میں پنجاب کالج تاندلیانوالہ نے اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ڈویژن بھر میں پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی
تفصیلات کے مطابق انٹر کالجیٹ چیمپئن شپ 2024-2025 کی میزبانی پنجاب کالج تاندلیانوالہ کو دی گئی جس میں ڈویژن بھر کے کالجز کی ٹیموں نے شرکت کی جس میں 9 اور 10 دسمبر کو منعقد ہونے والے سنسی خیز مقابلہ جات میں پنجاب کالج تاندلیانوالہ نے پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی
سکینڈ پوزیشن پنجاب کالج فیصل آباد نے حاصل کی جبکہ تیسری پوزیشن گورنمنٹ گریجوایٹ کالج سمندری نے حاصل کی
اس موقع پر پرنسپل پنجاب کالج تاندلیانوالہ، ڈائریکٹر سپورٹس پنجاب کالج فیصل آباد خالد یعقوب اور ڈائریکٹر سپورٹس فزیکل برانچ فیصل آباد بورڈ اور دیگر مہمانوں نے اس موقع پر جیتنے والی ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور انعامات تقسیم کیے