IMC - District Toba Tek Singh

IMC - District Toba Tek Singh Imamia Students Organization (ISO) is the largest Shiite Muslim students , Organization in Pakistan.

It was founded By Shaheed Dr. Muhammad Ali Naqvi on 22 may 1972 at university of Engineering and Technology,Lahore.

15/08/2026

🛑 فکر شہید حسینی و استحکام پاکستان کانفرنس
🔖 بمناسبت: 38ویں برسی شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی

🗓️ بتاریخ: 16 اگست 2026ء
◼️ بروز: اتوار
⏰ بوقت: دوپہر 3 بجے
📍بمقام: دیوان سلمان فارسی آڈیٹوریم محمدی مسجد گلبرگ لاہور


15/08/2026
15/08/2026

"فکر شہید علامہ عارف حسین الحسینی رح"

اپنے تشخص کو برقرار رکھتے ہوئے، تمام مکاتب فکر کی جماعتوں سے جو اسلام سے محبت رکھتا ہو، دل قرآن کے لیے تڑپتا ہو سامراج سے نفرت کرتا ہو، ہم اتحاد و اخوت کا ہاتھ بڑھاتے ہیں۔


14/08/2026

🇵🇰 یومِ قیامِ پاکستان مبارک 🇵🇰

پاکستان کا قیام ایک عظیم نظریاتی سفر کا آغاز تھا، جس کی تکمیل اسلامی تہذیب و تمدن، عدل، خودمختاری اور قومی وحدت کی صورت میں ابھی باقی ہے۔ یہ وطن ہمارے بزرگوں کی لازوال قربانیوں سے پروان چڑھا، لہٰذا اس کی تعمیر و حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ آج ہم عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں، قومی وحدت اور خودمختاری کے تحفظ کو اپنا قومی فریضہ سمجھتے ہوئے اپنے حصے کا کردار ادا کریں گے، بالخصوص نوجوان علم، کردار، محنت اور خدمتِ وطن کے ذریعے اس خواب کی تکمیل میں اپنا مؤثر کردار ادا کریں گے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو اسلامی تہذیب و تمدن، عدل و انصاف اور ترقی و سربلندی کا گہوارہ بنائے اور ہمیں اس کی تعمیر میں اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

پاکستان ہمارا افتخار ہے، پاکستان زندہ و پائندہ باد! 🇵🇰

سید امین شیرازی
مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان


14/08/2026

جشن آزادی مبارک
14 اگست 1947ء



14/08/2026

"فکر شہید علامہ عارف حسین الحسینی رح"

کتنا بہتر ہے کہ ھم اپنے کام کو، اپنی صلاحیتوں کو، اپنی توانائیوں کو خدا کیلئے صرف کریں۔


14/08/2026

🔴 علم کی طاقت !

’’مغربی دنیا نے علم کے استعمال سے دولت اور طاقت حاصل کی اور دنیا پر مسلط ہوگئی، لیکن چونکہ (ان کے پاس) ایمان اور ظرف نہیں تھا، اس لیے یہ علم ظلم، تکبر اور استحصال کا باعث بنا۔
چنانچہ عالم ِ اسلام کو اس تسلط سے نجات پانے کے لیے علمی ترقی کرنی چاہیے۔‘‘
رہبر شہید



14/08/2026

🔴 بیداری سے کامیابی تک

’’استکبار (سامراجی قوتیں) ایک بار پھر اس خطے میں اسلامی بیداری سے منہ کی کھائیں گے۔ اسلامی بیداری کی تحریک کو جتنا ہو سکے مضبوط کریں، کیونکہ خطے کی نجات کا راستہ اسلامی بیداری کو مضبوط کرنے میں ہی ہے۔‘‘
رہبر شہید || نظام کے عہدیداروں اور اسلامی اتحاد کانفرنس کے مہمانوں سے ملاقات۔



14/08/2026

🔴 مطالعه کا اثر

’’ کتاب خوانی (مطالعہ) ایک ایسی چیز ہے جو ایک قوم کے لیے واجب اور لازم ہے۔ وہ لوگ جو کتاب پڑھنے والے ہوں، وہ معلومات، ذہانت اور بیداری کے لحاظ سے ان لوگوں سے مختلف ہوتے ہیں جن کا کتابوں اور مطبوعات (رسائل و جرائد) کے ساتھ کوئی لگاؤ نہیں ہوتا۔‘‘



Address

Toba Tek Singh

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when IMC - District Toba Tek Singh posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share