Luawms Wadh Campus Employees لوامز وڈھ کیمپس ملازمین

  • Home
  • Pakistan
  • Wadh
  • Luawms Wadh Campus Employees لوامز وڈھ کیمپس ملازمین

Luawms Wadh Campus Employees    لوامز وڈھ کیمپس ملازمین Raising voice for education in wadh.

29/05/2025

آج مورخہ 29 مئی 2025 کو لسبیلہ یونیورسٹی وڈھ کیمپس کے ملازمین اور سردار زادہ گورگین مینگل کے درمیان مینگل کورٹ وڈھ میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں انہوں نے ملازمین کو وائس چانسلر کی طرف سے یقین دہانی کروائی کہ جلد ملازمین کو مستقل اور انکا آٹھ سالہ سروس بحال کیا جائیگا،
جس پر ملازمین نے سردار صاحب اور وائس چانسلر صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے احتجاج کے ان مطالبات کو سردار صاحب اور وائس چانسلر کے سامنے رکھ کر اپنا پر امن احتجاج فلحال ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔
*مطالبات*
1۔موجودہ تمام ملازمین کو مستقل کیا جاۓ۔
2- آٹھ سالہ سروس بحال کیا جاۓ اور انکرمنٹس دیے جائیں۔
3- تمام ختم شدہ آسامیوں کو بحال کیا جاۓ جن پر آٹھ سال سے ملازمین بھرتی ہیں۔
4- کیمپس اور ہوسٹلز کی بلڈنگز پر کام کو جلد شروع کیا جائے۔

5- ملازمین کے خلاف انتقامی کاروائی بند کی جائے جیسے ایکسپلینیشن اور تنخواہوں سے کٹوتی وغیرہ۔

21 مئی 2025،لسبیلہ یونیورسٹی وڈھ کیمپس  ملازمین کے ایک وفد کا وڈھ سے منتخب صوبائی اسمبلی کے ممبر میر جہانزیب مینگل سے مل...
22/05/2025

21 مئی 2025،
لسبیلہ یونیورسٹی وڈھ کیمپس ملازمین کے ایک وفد کا وڈھ سے منتخب صوبائی اسمبلی کے ممبر میر جہانزیب مینگل سے ملاقات میر صاحب نے ملازمین کے حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھانے اور وفد کی گورنر بلوچستان اور دیگر وزرا سے ملاقات کی یقین دہانی کروائی میر صاحب نے کہا اپنے حلقے کے بچوں کی تعلیم کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گا انہوں نے کہا کہ وڈھ کے ساتھ امتیازی سلوک ہمیشہ سے ہوتا آرہا ہے مگر تعلیم ایک ایسا پیشہ ہے جس میں تمام لوگوں کو سیاسی اور دیگر مقاصد کو بلائےطاق رکھ کر وڈھ کے مستقبل کے معماروں کا سوچنا چاہیے۔

21/05/2025

لسبیلہ یونیورسٹی وڈھ کیمپس احتجاج کیمپ سے ملازمین کا مشترکہ اعلامیہ

وڈھ:   لسبیلہ یونیورسٹی وڈھ کیمپس سٹاف کی احتجاج نویں روز بھی جاری ۔ احتجاجی کیمپ سے پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن وڈھ کا ...
21/05/2025

وڈھ: لسبیلہ یونیورسٹی وڈھ کیمپس سٹاف کی احتجاج نویں روز بھی جاری ۔ احتجاجی کیمپ سے پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن وڈھ کا وفد ضلعی آرگنائزر محمد جان مینگل ، ضلعی سرپرست اعلی حاجی منیر احمد مینگل ، ضلعی ڈپٹی جنرل سیکریٹری میر حسن خان رئیسانی سینئیر رہنما کامریڈ اسلم شیخ، عنایت الله چھٹہ ، محمد اقبال شاہیزئی و دیگر سٹاف سے اظہار یکجہتی کررہے ہیں ۔

21 مئی 2025.لسبیلہ یونیورسٹی وڈھ کیمپس  ملازمین کے احتجاجی کیمپ میں  میر نورالحق مینگل کی آمد  یونیورسٹی اساتذہ اور اسٹا...
21/05/2025

21 مئی 2025.
لسبیلہ یونیورسٹی وڈھ کیمپس ملازمین کے احتجاجی کیمپ میں میر نورالحق مینگل کی آمد یونیورسٹی اساتذہ اور اسٹاف سے اظہارِ یکجہتی اور بھرپور تعاون کی یقین دہانی میر صاحب نے حکومت اور یونیورسٹی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اساتذہ کو ان کا قانونی حق دیا جائے ۔

20/05/2025

یونیورسٹی کالج آف ڈیرہ مراد جمالی اور وڈھ کیمپس کے ملازمین کے مطالبات کی حمایت اور ان کےحق میں آواز بلند کرنے پر ہم بلوچستان بار کونسل کے وائس چیرمین ایڈوکیٹ راحب خان بلیدی، بلوچستان بار کونسل کے دیگر وکلاء کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
Rahib Khan Buledi
Balochistan Bar Council

لسبیلہ یونیورسٹی وڈھ کیمپس  ملازمین کے احتجاجی کیمپ میں  انجمن تاجران  وڈھ کے سربراہ  کی  آمد  یونیورسٹی اساتذہ اور اسٹا...
20/05/2025

لسبیلہ یونیورسٹی وڈھ کیمپس ملازمین کے احتجاجی کیمپ میں انجمن تاجران وڈھ کے سربراہ کی آمد یونیورسٹی اساتذہ اور اسٹاف سے اظہارِ یکجہتی اور بھرپور تعاون کی یقین دہانی تاجران نے حکومت اور یونیورسٹی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اساتذہ کو ان کا قانونی حق دیا جائے ۔

20/05/2025
19/05/2025
18/05/2025

تمام سٹوڈنٹس کو اطلاع دی جاتی ہے کہ کل اپنی حاضری کو کیمپس میں یقینی بنائیں اساتذہ اور یونیورسٹی کے اسٹاف آپکے تعلیمی سرگرمیوں کو مد نظر رکھ کر احتجاجی کیمپ میں کلاسز کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس کرینگے

17/05/2025

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی خضدار کے عہدہ داران
صدر ایڈوکیٹ فیاض احمد محمد شہی
نائب صدر ایڈوکیٹ میر منیر احمد ساسولی
جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ غلام بنی
جوائنٹ سیکریٹری ایڈوکیٹ سکندرخان شیخ اور پورے کابینہ بشمول ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خضدار نے اپنے جاری کردہ مشترکہ بیان میں کہا ہیکہ وڈھ کیمپس یونیورسٹی کے اساتذہ ودیگر تمام ملازمین کے احتجاج اور تمام جائز مطالبات کی ہم بطور کابینہ مکمل حمایت کرتے ہیں ۔۔۔۔
ڈسٹرکٹ بار ایسوایشن خضدار کے جاری کردہ بیان میں یونیورسٹی وڈھ کیمپس کے ذمہ داران اور حکام بالا کی جانب سے نئی ملازم دشمن پالیسی کی شدید الفاظ میں مذمت ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خضدار اور کابینہ کرتی ہیں جن آسامیوں کو دوبارہ تشہیر (re-advertise) کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے یہ فیصلہ نہ صرف ملازمین کے کے ساتھ ناانصافی ہے بلکہ یونیورسٹی کے سروس رولز، قواعد و ضوابط اور آئینی و قانونی اصولوں کے بالکل برخلاف ہے۔
*یہ عمل بھی قابلِ افسوس ہے کہ بغیر وجوہات کے بعض موجودہ آسامیاں ختم کر دی گئی ہیں، جن پرکئ عرصے سے ملازمین خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان آسامیوں کو ختم کرنا سروس رولز کی خلاف ورزی اور غیر قانونی ہے اور اس کے علاوہ ادارہ کی بھی اصولوں کے منافی ہے اور اس کے طرح کے اقدامات سے ملاذمین بے روزگاری کی وجہ سے سڑکوں پر آئیں گے جس کی وجہ سےادارہ ہذا بدنامی کا باعث بنے گا*

*کمیٹی کی جانب سے انہی آسامیوں کو دوبارہ تخلیق اور تشہیر کرنے کا فیصلہ نہ صرف سنڈیکیٹ کے متفقہ فیصلے کے برخلاف ہے بلکہ یہ ایک غیر آئینی اور غیر قانونی عمل ہے، جو کہ ملازمین کے بنیادی حقوق پر براہِ راست ڈاکہ ہے۔*
لہذا ہم بطور قانون دان ہونے کے ان ملازمین کے ساتھ قانونی تعاون اور زمہ داران کے خلاف قانونی چارہ جوئی بھی کریں گے۔
*ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خضدار یونیورسٹی انتظامیہ سےمطالبہ کرتی ہے کہ آسامیوں کی دوبارہ تخلیق اور تشہیر کا فیصلہ فی الفور واپس لیا جائے۔*
*سنڈیکیٹ فیصلے کے مطابق موجودہ ملازمین کو باقاعدہ ترجیح دی جائے۔
*اپریل اور باقی واجب الادا مہینوں کی تنخواہیں فوری طور پر جاری کی جائیں۔*
*اگر اس غیر آئینی اور غیر منصفانہ عمل کو نہ روکا گیا تو ہم ہر آئینی و قانونی فورم پرملازمین کی قانونی مدد وحمایت اور دفاع کریں گے *
*ترجمان ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خضدار*

Address

Main RCD Road
Wadh
89250

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Luawms Wadh Campus Employees لوامز وڈھ کیمپس ملازمین posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to Luawms Wadh Campus Employees لوامز وڈھ کیمپس ملازمین:

Share