The Zafarwal LEADS College

The Zafarwal LEADS College LEADERSHIP Girls Higher Secondary School Zafarwal is registered and Affiliated School with BISEGRW

21/09/2024
Seerat Conference and Naat Competition at the  Zafarwal LEADS college
21/09/2024

Seerat Conference and Naat Competition at the Zafarwal LEADS college

04/09/2024

بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا اڈیالہ جیل سے پیغام:

۱-
خواجہ آصف نے فوج کو جتنا برا بھلا کہا کسی نے نہیں کہا۔ آج تک فوج کے خلاف جتنی بھی تقاریر کی گئیں ان میں خواجہ آصف کی تقریر پہلے نمبر پر ہے۔ پہلی مرتبہ حمود الرحمان کمیشن رپورٹ کا احسن اقبال نے بتایا۔ احسن اقبال نے فوج سے متعلق کہا تھا یہ ریاست کے اندر ریاست ہے۔ وہ یہ بھی کہتے رہے ہیں کہ پاکستان میانمار بننے جارہا ہے

۲-

نو مئی انکی انشورنس پالیسی ہے۔ نو مئی ختم ہوا تو انکی حکومت اور سیاست دونوں ختم ہوجائینگی۔ جب بھی مذاکرات کی بات ہوتی ہے یہ نو مئی کا شور مچانے لگتے ہیں۔ قوم کو ایک مرتبہ پھر بتانا چاہتا ہوں کہ مجھے اغواء کرنے کا جس نے حکم دیا اور جس نے سی سی ٹی وی فوٹیج غائب کی، نو مئی کی سازش اسی نے کی۔ نو مئی کی تحقیقات کرنی ہے تو اسکے لئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے-

۳-

ہم مذاکرات کیلئے ہمیشہ تیار ہیں لیکن بات انکے ساتھ ہوگی جو فیصلے کی قابلیت رکھتے ہیں۔ فارم ۴۷ حکومت سے بات کرنا الیکشن میں انکے ڈاکے کو تسلیم کرنے کے مترادف ہے۔ محمود خان اچکزئی کے پاس مذاکرات کا اختیار ہے ۔

۴-

ہمارے 8 ستمبر کے جلسے کے تین مقاصد ہیں۔ ایک مقصد چوری کیا ہوا مینڈیٹ پی ٹی آئی کو واپس کیا جائے، دوسرا مقصد قبضہ گروپ سے ملک کو حقیقی آزادی دلوانی ہے اورتیسرا مقصد ملک میں آزاد عدلیہ کا قیام ہے۔ قاضی فائز عیسیٰ کو توسیع دلانے کیلئے عدلیہ پر حملہ کیا جارہا ہے-

۵-
آکسفورڈ یونیورسٹی کا چانسلر بننا پاکستان کیلئے اعزاز ہے ۔اگر چانسلر نہ بھی بن سکا تو کوئی بات نہیں۔ آکسفورڈ یونیورسٹی سے پڑھ کر نکلنے والے alumni میں سے آج تک کبھی کسی کو وہ مقام نہیں ملا جو مقام کرکٹ کی تاریخ میں مجھے ملا ہے۔ میں پاکستان میں شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی جیسے بڑے فلاحی ادارے چلانے والا انسان ہوں۔ ہم نے دو کینسر ہسپتال بنائے، دو یونیورسٹیاں بنائی ہیں اور ایک یونیورسٹی بن رہی ہے۔ پاکستان میں ایک سیاسی پارٹی کو صفر سے شروع کر کے اس مقام تک لانے والا میں پہلا سیاستدان ہوں-

۶-

چوبیس گھنٹوں میں ، میں دو مرتبہ کھانا کھانے کے لیے اپنے سیل سے باہر آتا ہوں جو تقریبا دو گھنٹے بنتا ہے۔ یہ سب بار بار یہ تاثر دینے کی کوشش کرتے ہیں جیسے میں کسی فائیو سٹار ہوٹل میں رہتا ہوں ۔ نواز شریف، زرداری اور شہباز شریف جب جیل میں تھے تو ان کو جیل کا سیل نہیں بلکہ ایک محل نما کمرے میں رکھا گیا تھا جس میں اٹیچ باتھ روم اور اے سی جیسی سہولیات میسر تھیں۔ مجھے تو ایک چھوٹی سی کوٹھڑی میں رکھا گیا ہے جس کے ساتھ جڑی ہوئی دیوار اس چکی کی ہے جس میں سزائے موت کے قیدیوں کو رکھا جاتا ہے۔ مجھے جیل کی اس چکی میں ایک پنکھا ملا ہوا ہے ۔ جب شدید گرمی ہوتی ہے تو یہ سیل اوون بن جاتا ہے ۔میں شکایت نہیں کر رہا لیکن چاہتا ہوں کہ میری قوم کو پتہ چلے کہ میں کس حال میں یہاں رہ رہا ہوں۔

میری جیل کے سیل کے باہر سیکیورٹی پر معمور اہل کاروں کو ڈرا کر میرے سیل سے دور کر دیتے ہیں ۔ان کو یہ لگتا ہے کہ میں سیکیورٹی پر معمور اہل کاروں سے بات کر کے اپنا وقت گزارتا ہوں ۔ میرے پاس تو پڑھنے کو اتنا کچھ ہوتا ہے کہ مجھے کسی سے بات کرنے کی ضرورت ہی نہیں۔ مجھے تو ایسے لگتا ہے کہ میں نے یونیورسٹی میں پھر سے داخلہ لے لیا ہے۔ زندگی میں اپنی مصروفیت کی وجہ سے میں جو مطالعہ نہیں کر سکا ، اللہ نے مجھے اب موقع دیا ہے کہ میں اب اس کو پورا کر سکوں۔ جیل میں مطالعہ کر کے اللہ نے میرے علم میں جو اضافہ کیا ہے مجھے تو اس کا اندازہ ہی نہیں تھا۔ لیکن ان کو یہ لگتا ہے کہ اس طرح کے حربے استعمال کر کے یہ مجھے جیل میں تنہا کر دیں گے۔

۷-
اللہ پر ایمان انسان کا خوف ختم کر دیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ قرآن میں فرماتا ہے کہ جب تم ایمان لاؤ گے تو میں تمہارے خوف ختم کر دوں گا۔ میرا یہ ایمان ہے کہ زندگی اور موت اللہ کے اختیار میں ہے۔ اسی ایمان کے ساتھ آخر تک مافیا کے خلاف ڈٹا رہوں گا۔

۸-
گینز بُک میں دو نئی انٹریاں ہونے والی ہیں۔ ایک انٹری اس یوٹرن کی ہوگی جس میں ووٹ کو عزت دو کا کہہ کر بوٹ کو عزت دی گئی- نواز شریف اڑھائی سال تک ووٹ کو عزت دو کا کہتے رہے اور فوج اور مارشل لاؤں پر تنقید کرتے رہے اور پھر اسی فوج سے ڈیل کر کے ووٹ کے تقدس کی پامالی کی پرانی روایت کو برقرار رکھا۔ گینز بک میں دوسری انٹری اس پر ہوگی کہ نواز شریف چاروں امپائرمطلب چاروں چیف ملا کر کھیلا پھر بھی ہارگیا۔ دوسری پارٹی کو میچ کھیلنے ہی نہیں دیا گیا۔ جمہوریت کی باتیں کرنے والے بوٹ کے آگے لیٹ گئے ہیں۔ نواز شریف کے بارے میں پٹن کی رپورٹ ہے کہ یاسمین راشد سے جتوانے کیلئے نواز شریف کو 74 ہزار ووٹ ڈلوائے گئے

04/09/2024

Annual Exam-24 FSC-II
Wajeeha Mubeen 1009

03/07/2024

پاکستان چھوڑنا آسان نہیں ہے ، پچھلے دو دن سے سفر میں تھا مختلف ایئر پورٹس پر جتنا پاکستانی نوجوانوں کو خوار ہوتے دیکھا کسی اور ملک کے نوجوانوں کو اتنی بڑی تعداد میں ملک سے باہر جاتے بھی نہیں دیکھا۔ جن نوجوانوں کو پاکستان کی جنت نظیر وادیوں، بہتے پانیوں، خوبصورت کھلیانوں اور خصوصاً آ جکل دوستوں کے ٹھنڈے آموں کا مزہ لینا چاہیے تھا وہ بیچارے دنیا کے مختلف ملکوں میں محنت مزدوری کرنے جا رہے ہیں تا کہ ان کے گھر والے موجودہ اشرافیہ کو بھرپور ٹیکس ادا کر سکیں۔ اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ ملک چھوڑنا کوئی مستقل حل بھی نہیں ہے اور نہ ہی سارے نوجوان ملک چھوڑ سکتے ہیں مگر آج کل ہر نوجوان کی یہی کوشش ہے کہ جیسے تیسے کر کے پاکستان سے نکل جائے۔ میرے ناقص تجربے کے مطابق اس کی بڑی وجہ نوجوان نسل کا موجودہ سسٹم پر عدم اعتماد ہے، جو ایک دن میں نہیں ٹوٹا اسکے پیچھے ہماری اشرافیہ کی برسوں کی محنت اور لا محدد ذاتی مفادات کی پالیسیاں ہیں۔ حالیہ بجٹ میں دیے گئے جھٹکوں نے رہتی کسر بھی نکال کر رکھ دی ہے ۔پچھلے 15 سال سے میں پاکستان کے پڑھے لکھے نوجوانوں سے بلواسطہ یا بلا واسطہ وابستہ رہا ہوں، ہمارا نوجوان طبقہ جتنا اب عدم اعتماد، عدم تحفظ کا شکار ہوا ہے پہلے کبھی نہ تھا۔ امید سے ہی دنیا قائم ہے ا چھے اور کام کرنے والے نوجوانوں کی آج بھی پاکستان میں بہتات ہے اگر موجودہ سسٹم کے ذمہ داران اپنی غلطیوں کا ازالہ کر کے نوجوان دوست پالیسیاں تشکیل دیں تو حالات بدل سکتے ہیں ۔
ذرا نم ہو تو مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی
مگر ۔۔۔۔۔۔۔ بہت کچھ مزید لکھتا اگر مجھے بھی صبح کام پر نہ جانا ہوتا تو۔۔۔۔۔۔۔ شب بخیر

04/05/2024

Alhamdulillah new session of our juniors is started and they are getting quality education

04/05/2024

Address

Punjab
Zafarwal
51670

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

+923004036054

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Zafarwal LEADS College posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to The Zafarwal LEADS College:

Share