01/04/2026
مورخہ یکم اپریل 2026کو وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آبادامیں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کی جانب سے چائینیز ڈیلیگیشن کو وفاقی اردو یونیورسٹی میں خوش آمدید کہا گیا۔ اس سلسلے میں یونیورسٹی کے زیر اہتمام ٹیلیکمیونیکیشن اورنیچرل طریقہ علاج اور جدید طب کے موضوعات پر ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا تھا۔جس میں قرشی انڈسٹری کے چیف ایگزیکٹو حسن قرشی اپنی ٹیم کے ساتھ تشریف لائے۔ جبکہ اردو یونیورسٹی کی جانب سے انچارج کیمپس ڈاکٹر صبا بشیر، سینئر اساتذہ اور انتظامی افسران نے شرکت کی۔ جناب شیخ الجامعہ کی جانب سے پریزنٹیشن دی گئی اور بتایا گیا کہ وفاقی اردو یونیورسٹی کمپیوٹرسائنس، آرٹیفیشل انٹیلیجنس، سافٹ ویئر،ٹیلی کمیونیکیشن اور فارمیسی میں تعلیم دے رہی ہے اور اس کے لئے اعلی لیبز بنائی گئی ہیں اور مزید لیبز بنانے کے لئے مختلف کمپنیوں اور انڈسٹریز سے اشتراک کیا جارہا ہے۔ اور اس سلسلے میں وفاقی اردو یونیورسٹی جگہ فراہم کریں گی۔ جبکہ مختلف ادارے اور کمپنیز لیبز کا Equipment اور سامان فراہم کریں گے۔ اسی طرح جناب شیخ الجامعہ نے بتایا کہ وفاقی اردو یونیورسٹی میں Botanical Garden قائم کیا گیا ہے جس میں پاکستان میں پائے جانے والے نایاب پودے دستیاب کئے گئے ہیں اور اسے جدید طریقے سے استوار کیا جارہا ہے۔ جناب شیخ الجامعہ نے بتایا کہ پاکستان میں جدید طب کے میدان میں بہت سکوپ موجود ہے اور پوری دنیا میں ہزاروں سال سے رائج طریقہ کار کے مطابق علاج دراصل انسانیت کی فلاح کا راستہ ہے۔ میٹنگ میں قرشی انڈسٹری کے چیف ایگزیکٹو نے بتایا کہ ان کی انڈسٹری دنیا کے بہت سے ممالک میں اپنی پراڈکٹس بھیج رہی ہیں اور چائنہ کے ساتھ بھی اس سلسلے میں اشتراک کر رہے ہیں تاکہ پاکستانی پراڈکٹس وہاں پر بھی دستیاب کی جاسکیں۔ اس طرح نہ صرف پاکستان زر مبادلہ حاصل ہوگا بلکہ پاکستان کی شہرت میں بھی اضافہ ہوگا۔ چائینیز ڈیلیگیشن اور معزز مہمانوں نے وفاقی اردو یونورسٹی میں قائم قرشی دواخانہ اور فارمیسی ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کیا اور شعبہ کی لیبز کا وزت کیا۔ صدر شعبہ فارمیسی کی جانب سے بتایا گیا کہ ان کی کوشش ہے کہ وفاقی اردو یونیورسٹی میں انٹرنیشل لیول کی لیبز کی تعمیر کیا جائے اور اسی طرح Botanical Garden کو بھی عالمی معیار پر تیار کیا جارہاہے۔ انھوں نے بتایا کہ ان کی کوشش ہے کہ شعبہ فارمیسی مختلف اداروں کے ساتھ اشتراک کے ساتھ ترقی کا سفر طے کرے۔ جناب شیخ الجامعہ نے دورے کے اختتام پر تمام معز ز مہمانوں کو شیلڈز سے نوازا اور فرداً فرداً تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
゚viralfbreelsfypシ゚viral #